تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:43

کترینہ کی رومانٹک فلم "فتور"کے نئے گانے کی ویڈیوجاری

جیو نیوز - ممبئی۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور آدتیہ رائے کپور کی نئی رومانوی فلم فتور کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ہونے دو بتیاں کے بول پر مبنی یہ گانانندنی سریکار اوپاکستانی گلوکارہ ر زیب بنگش کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موسیقی امیت تریویدی نے ترتیب دی ہے۔ ابھیشیک کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ڈیکنزکے ناول"Great Expectations"پر مبنی ہے جبکہ یہ فلم کشمیر کی حسین وادیوں میں فلمائی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف اور آدتیہ رائے کپورمرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں تبو، ادیتی راؤ حیدری،راحول بھٹ،لارا دتہ اور اکشے اوبرائے شامل ہیں۔سدھارتھ رائے کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 12فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.