تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:6

کیٹ ونسلیٹ کی امریکن کرائم تھرلرفلم’ٹرپل 9‘کانیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی امریکن کرائم تھرلر فلم ٹرپل نائن(Triple 9)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

جان ہِل کوٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہوں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جو روسی مافیا کی بلیک میلنگ کی زد میں آجاتے ہیں اور پھر ایک ان کے درمیان خوفناک جنگ چھڑ جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلیٹ،کاسے ایفلیک،انتھونی میکی،ووڈی ہارلسن اور آرون پال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کیتھ ریڈ مون اور بارڈ ڈوروس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 26 فروری کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.