22 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:28
دپیکا پڈوکون اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی عکسبندی کے لئے کینیڈا روانہ
جیو نیوز - ممبئی......بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی عکسبندی کے لئے کینیڈا روانہ ہو گئیں۔ دیپیکا پڈوکون نے بالی وڈ میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد ہالی وڈ کی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
فلم کا نام ایکس ایکس ایکس۔دی ریٹرن آف ایگزینڈر کیج ہو گا۔فلم میں وہ اداکار ون ڈیزل کے مدمقابل ہیروئن جلوہ گر ہونگی۔اداکارہ نے فیس بک فین پیچ پر اپنی تصاویر بھی جاری کیں ہیں۔فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہوگا۔