تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:12

ہالی و وڈ فلم" ڈیمولیشن "کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک........ ہالی ووڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی سنسنی خیزفلم "ڈیمولیشن "کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجین مارک ویلی کی اس فلم کی کہانی خطرناک کار حادثے میں بیوی کی موت کے صدمے سے دوچار شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی زندگی کو نارمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا نظر آتاہے لیکن اپنی بیوی کو دل و دماغ سے نکالنے میں ناکام ہو جاتاہے۔

لیانا ہولفن، مولی اسمتھ اور سڈنی کیمل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار جیک گیلن ہال، نومی واٹس ،کرس کوپر اور جوڈا لیوس شامل ہیں ۔زندگی کے اُتار چڑھاؤ اور دکھ سکھ کی کہانی پیش کرتی یہ فلم فاکس سرچ لائٹ پکچرز کے تحت8اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.