تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:42

کروڑوں کمانے والے بھی معمولی پنشن کیلئے لائن میں لگ گئے

جیو نیوز - ممبئی ......فلم اور کرکٹ کی دنیا کے کروڑوں کمانے والے فنکار چند ہزار کی معمولی پنشن حاصل کرنے کیلئے لائن میں لگ گئے ہیں،پنشن اسکیم کیلئے درخواست دینے والوں میں سریش رائنا،نواز الدین صدیقی اور راج ببر بھی شامل ہیں۔

جی ہاں بھارتی ریاست اتر پردیش حکومت کی جانب سے یش بھارتی ایوارڈ یاقومی اعزاز پدم سے نوازے جانے والے افراد کیلئے 50ہزار ماہانہ پنشن کی اسکیم شروع کی گئی تو دیگر افراد کے ساتھ ساتھ کئی بھارتی کھلاڑی اور اداکار بھی امیدوار بن کر سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 50ہزار کی ماہانہ پنشن کیلئے معروف بھارتی کرکٹر سریش رائنا،محمد کیف،مشہور بھارتی اداکار راج ببر اور نواز الدین نے درخواستیں دی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار امیتابھ بچن کو بھی اس اسکیم کا فارم بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ پنشن وصول کرنے سے انکار کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.