27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:49
زین ملک کا پہلا سنگل گانا ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
جیو نیوز - لندن...برطانیہ کے شہرہ آفاق میوزیکل بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے سابق سنگر زین ملک کا پہلا سولو سانگ ’’پلو ٹاک‘‘ میوزیکل سنگل چارٹ پرپہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
برطانیہ میں اس گانے کی 97اعشاریہ چار ملین کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ البم چارٹ کی بات کریں تو وہاں تاحال رواں برس وفات پانے والے لیجنڈری گلوکار ڈیوڈ بوئی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ڈیوڈ بوئی سے قبل مذکورہ پوزیشن پر مائیکل جیکسن تھے۔ڈیوڈ بوئی کا آخری البم ان کی وفات سے چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا۔
’پلو ٹاک‘ ۔۔ شان مینڈس اسٹیچز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔