تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:45

شاعر و گیت نگار ’ندا فاضلی ‘ ممبئی میں انتقال کر گئے

جیو نیوز - ممبئی .....اردو کے ممتاز شاعر اور گیت نگار ندا فاضلی ممبئی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 77 سال تھی،وہ 12 اکتوبر 1938ء کو بھارتی ریاست گوالیار میں پیدا ہوئے ،انہیں برصغیر کے شاعروں میں ممتاز مقام حاصل تھا ۔

ندا فاضلی نے مذہبی رواداری، جمہوریت اور سیکولرازم کے لیے بھی تمام عمر جدوجہد کی, پاکستان میں ملالہ یوسف زئی کو گولی لگی تو ہندوستان میں بیٹھے ندا فاضلی نے نظم لکھی:

ملالہ
آنکھیں تیری چاند اور سورج
تیرا خواب ہمالہ
وقت کی پیشانی پہ اپنا نام جڑا ہے تو نے
جھوٹے مکتب میں سچا قرآن پڑھا ہے تو نے
اندھیاروں سے لڑنے والی تیرا نام اجالا

ندا فاضلی نے بولی ووڈ کے لیے بھی کئی عمدہ گیت تحریر کیے،ان کی کچھ غزلوں کو فلموں میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا، ندا فاضلی کی شعری کلیات اور خودنوشت سوانح عمری پاکستان سے بھی شائع ہو چکی ہیں, اردو شعر و ادب کے مداح ان کی کمی بہت محسوس کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.