تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:47

چاہتی ہوںآسکر کیلئے نامزد فلم کی نمائش وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ہو:شرمین عبید

جیو نیوز - اسلام آباد......معروف پاکستانی خاتون فلم ساز شرمین عبید چنوئے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر مبنی دستاویزی فلم آسکرز میں نامزد ہے۔شرمین کہتی ہیں کہ ان کی اصل کامیابی اس حوالے سے قانون پاس کرانا ہوگی،چاہتی ہوںفلم کی نمائش وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ہو۔

2012ء میں ’سیونگ فیس‘ نامی دستاویزی فلم پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین نے اس بار پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کا حساس موضوع فلمایا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام اور ہماری معاشرتی اقدار میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں،شرمین کی اس معاملے میں کوششوں پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی انکی تعریف کی تھی ۔شرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم کی باقاعدہ نمائش وزیر اعظم ہاؤس سے شروع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.