تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:20

کرشمہ کپور کاطلاق سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز

جیو نیوز - ممبئی......بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی طلاق سے متعلق سوالات سے بچنا شروع کر دیاہے اور اس سلسلے میں پوچھے جانے والے سوالات کے جواب سے گریز کرتی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس سوال پر کہ آپ کی طلاق ہو چکی ہے کے جواب میں” نو کمنٹس“ کہا اور آگے بڑھ گئیں ۔کرشمہ نے اور بھی جگہوں پر اپنی شادی پر بات کرنے سے انکار کیا ان کے شوہر سنجے کپور کا کہنا ہے کہ کرشمہ ان کو ان کے بچوں سے بھی نہیں ملنے دیتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.