تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:7

’دل والے‘فلاپ؛ کنگ خان ڈسٹر ی بیوٹر ز کو 25 کروڑ دینگے

جیو نیوز - ممبئی ......شاہ رخ خان واقعی بڑے دل والے نکلے تبھی تو انہوں نے 150 کروڑ کما کر بھی فلاپ ہونے والی فلم ’دل والے‘کے نقصان کی ذمہ داری خود قبول کرلی ۔ اب کنگ خان فلم ریلیز کرنے والے ڈسٹر ی بیوٹر ز کو 25 کروڑ روپے ادا کریں گے۔

شاہ رخ اور کاجول کی کامیاب ترین جوڑی، نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن کیرتی اور ورون ، سپر ہٹ میوزک اور سب سے بڑھ کر 100 کروڑ کی سب سے زیادہ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر روہت شیٹی کا کمبی نیشن بھی فلم کو ڈوبنے سے نہیں بچاسکا ۔

باجی راؤ کی تلوار نے دل والوں کو باکس آفس پر ہرادیا،،ڈھائی سو کروڑ کی توقعات کی فلم صرف 150 کروڑ ہی کماسکی۔ اسی وجہ سے شاہ رخ نے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو 25 کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.