تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:3

ورون دھون نے سلمان خان کی جگہ لے لی!!

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کے دبنگ خان کی بلاک بسٹر فلم’جڑواں‘کا سیکوئل بننے جارہا ہے لیکن اس بار فلم میں سلمان خان نہیں بلکہ ان کی جگہ بالی ووڈ کے نئے اداکار ورون دھون جلوہ گر ہوں گے۔

’جڑواں ٹو‘ورون دھون کے کیرئیر کی پہلی فلم ہے جس میں وہ ڈبل رول ادا کرتے نظر آئیں گے۔ورون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس فلم کی پہلی جھلک بھی شیئر کی ہے جس میں وہ نیلے رنگ کی جیکٹ میں ملبوس مسکراتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے اس فلم کے ہدایتکار ورون کے والدڈیوڈ دھون ہوں گے جو اس سے پہلے بھی اپنی فلم’میں تیرا ہیرو‘میں ورون کو بطور اداکار کاسٹ کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.