3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:52
جان ابراہم کی نئی فلم’'راکی ہینڈسم‘ کا نیا پوسٹر ریلیز
جیو نیوز - لاس اینجلس ......بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کی آنے والی نئی فلم’راکی ہینڈسم‘کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
یہ پوسٹرجان ابراہم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں وہ تیز بارش میں خون میں لت پت ہاتھ میں پستول لئے کھڑے ہیں۔
نشی کانت کمت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جنوبی کورین فلم’دی مین فرام نو ویئر‘سے ماخوذ ہے جس میں ایک شخص ڈرگ مافیا سے جنگ کے لئے اکیلا نکل پڑتا ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں جان ابراہم کے مدمقابل شروتی ہاسن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگراداکاروں میں نشی کانت کمت،شردھ کیلکر،نتالیا کور اور دیا چھلود بھی شامل ہیں۔
فلم رواں سال 25مارچ کو ریلیز کردی جائے گی۔