تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:29

انوشکا شرما کی فلم’سلطان‘میں ریسلر کے کردارکیلئے سخت ٹریننگ

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کی حسینہ انوشکا شرما سلمان خان کی آنے والی نئی فلم '’سلطان‘میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ڈھلنے کے لئے انہوں نے ٹریننگ لینا شروع کردی ہے۔

اس فلم میں انوشکا ایک ریسلر کے کردار میں نظر آئیں گی جس کے لئے انہوں نے سخت تربیت کا آغاز کردیا ہے اور اس کی جھلک سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے جس میں انوشکا نیلے رنگ کے اسپورٹس لباس میں ملبوس پریکٹس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

یش راج فلمز کے بینر تلے اس فلم میں انوشکا پہلی بار دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کے لئے نا صرف وہ بہت خوش ہیں بلکہ بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.