تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:54

کترینہ ، آدتیہ کی فلم’فتور‘باکس آفس پر ٹھنڈی پڑ گئی

جیو نیوز - ممبئی ......کترینہ اور آدتیہ کی فلم’فتور‘باکس آفس پر ٹھنڈی پڑ گئی ۔ویلنٹائن ڈے کے موقع پرریلیز کی جانے والی یہ فلم باکس آفس پر اپنا جادو نہ چلاسکی اور ریلیز کے پہلے ہی دن صرف 61.3کروڑ روپے کا بزنس کر سکی ہے۔

ابھیشک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ڈیکنزکے ناول’Great Expectations'‘پر مبنی ہے جس میں کترینہ فردوس جبکہ آدتیہ نور کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

اس فلم کی دیگر کاسٹ میں تبو،آدیتی رائے حیدری، لارا دتہ اور راہل بٹ شامل ہیں۔

حالیہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کبھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا لیکن امید کرتی ہوں اس بارویلنٹائن ڈے پرمیری نئی فلم ’فتور‘ کی کامیابی کا جشن منایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.