تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:11

ہارر فلم "دی وِچ"کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.......... خوف ودہشت سے بھرپور فلم دی وچ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

رابرٹ ایگرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جواچانک ایک پراسرار مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ان کا چین و سکون چھین لیتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اینیا ٹیلر،رالف انیسن اور کیٹ ڈیکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈینیل بیکرمین اور لارس نڈسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم اے ٹو فور فلمز کے بینر تلے 19فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.