تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:41

’بافٹا‘کا میلہ پانچ ایوارڈ جیت کر فلم’دی ریوننٹ ‘ نے اپنے نام کرلیا

جیو نیوز - برطانوی دارالحکومت لندن میں’بافٹا ایوارڈز2016‘ کا میلہ فلم’دی ریوننٹ‘نے پانچ ایوارڈ زجیت کر اپنے نام کرلیا۔

’برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ‘ یعنی حرف عام میں کہیں تو ’بافٹا‘ ایوارڈ کی 69ویں تقریب سجی تو گویا رنگوں اور خوشبوؤں کی کہکشاں زمین پر اتر آئی جس نے فلم نگری کے تمام حسین چہروں کو اپنی گرفت لے لیا ۔

شو کی خاص بات یہ رہی کہ شمالی امریکا کے جنگلات میں ایک مہم جو کے انتقام کی کہانی پر مبنی فلم’دی ریوننٹ‘ پانچ ایوارڈ زجیت گئی۔ مرکزی کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کاپریو بہترین اداکار اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والےاسی فلم کے ڈائریکٹر الیخاندرو ایناریتو بہترین ہدایتکار قرار پائے۔

اسی فلم نے چوتھا ایوارڈ، سنیماٹو گرافی کے شعبے میں حاصل کیا جو ایمینوئل لوبز دیا گیا۔ اسی فلم نے پانچواں ایوارڈ بہترین سائونڈ کے لئے حاصل کیا۔

مستقبل پر مبنی فلم ’میڈ میکس: فیوری روڈ‘ کو چار ایوارڈز ملے جن میں میک اپ اور ہیئر، تدوین، لباس اور پروڈکشن ڈیزائننگ شامل ہیں۔

فلم ’روم‘ میں اداکاری کے لیے بیری لارسن کو بہترین اداکارہ،کیٹ ونسلیٹ کو بہترین معاون اداکارہ اور مارک ری لینس کو برج آف اسپائز‘ میں روسی جاسوس کا کردار ادا کرنے پربہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔

بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ تاریخی ڈرامہ ’بروکلین‘ کو دیا گیا۔اسٹار وار فلم کے اداکار جان بوئگا کو رائزنگ اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کے بارے میں بنائی گئی فلم ’ایمی‘ کو ملا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.