تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:30

گجرات پولیس کا شاہ رخ کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ

جیو نیوز - گجرات .....بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیان نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو آگ بگولہ کر دیا جس کی آگ اب تک ٹھنڈی نہ ہوسکی۔

گزشتہ روزشاہ رخ خان اپنی نئی فلم’رئیس‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ان کو نشانے بناتے ہوئے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کردیاتھا جس کے تحت بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے فلم رئیس کی عکسبندی کے سلسلے میں شاہ رخ خان کی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ رخ ایک باقاعدہ سیکیورٹی پلان کے تحت ہو ٹل،گاڑی اور شوٹنگ سیٹ کے لئے جاسکیں گے تاکہ ہندو انتہا پسندوں کا پھر سے نشانہ نہ بن سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.