10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:54
فلم ’شعلے‘ کی کاسٹ 40سال بعد اسٹیج پرایک ساتھ
جیو نیوز - ممبئی ......ایسا موقع بہت کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے جب کسی مشہور فلم کی کاسٹ کئی سال گزر جانے کے بعد ایک بار پھر اکٹھی ہو جائے اور پرانی یادیں تازہ کرے۔
ہیما مالنی کی میوزک البم '’ڈریم گرل‘کی لانچنگ تقریب میں ویرو،بسنتی،رادھا اور جے ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے اور با لی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘کی یادیں ایک بار پھر تازہ کیں۔
اس موقع پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے دو لوگ سنجیو کمار اور امجد خان ہم میں موجود نہیں ہم انہیں کھو چکے،لیکن کیا کریں وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔
اس البم میں ہیما مالنی کے ساتھ معروف پلے بیک سنگر بابل سپریو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس پر ہنستے مسکراتے ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ ویرو نے بسنتی کو ناچنے تو نہ دیا لیکن گانا گانا ضرور شروع کردیا ہے۔
تقریب کے کے دوران کہیں بسنتی ویرو کو چھیڑتی ہوئی نظر آئیں تو کہیں ویرو ہلکے پھلکے انداز میں فلم شعلے کے ڈائیلاگ دھراتے نظر آئے جس سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے۔