13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:43
شاہ رخ خان کی فلم’فین‘کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم
جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کے کنگ خان کی آنے والی نئی فلم’ 'فین‘کے ٹائٹل سانگ’جبرا فین‘نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
اس گانے کی ویڈیو یوٹیوب پراب تک ایک ملین سے زائد لوگ دیکھ او ر پسند کر چکے ہیں۔
جبر ا فین کے بول پر مبنی اس گانے کو نقاش عزیز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ میوزک وشال اور شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔
منیش شرما کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک مداح کے گرد گھومتی ہے جو شاہ رخ خان کاسب سے بڑا فین ہے ۔
تھرلر سے بھرپور فلم رواں سال 15اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔