13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:56
کنگنا رناوت نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 11کروڑ روپے کردیا
جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں کی صف میں شامل ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 11کروڑ روپے کردیا ہے۔گزشتہ سال ان کی ریلیز ہونے والی دو مشہور فلمیں کوئین اور تنو ویڈز منو ریٹرنز نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا جس کے بعد اب وہ فلمیں سائن کرنے کے لئے 11کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی اس سے پہلے فلموں کا معاوضہ 3سے 5کروڑ روپے تک تھا۔