تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:19

نیو یارک فیشن ویک کا آخری شو:لیڈی گاگا ریمپ پر جلواگر

جیو نیوز - نیویارک ......امریکی شہرنیو یارک میں جاری فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اب اختتام پذیر ہو گیا ہے، تاہم آخری شو میں معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر حاضرین کو حیران کر دیا۔

امریکی فیشن ڈیزائنر مارک جیکب کی موسمِ سرما اور خزاں کی کلیکشن کی نمائش کیلئے جہاں ایک طرف معروف ماڈلز ریمپ پر واک کرتی دکھائی دیں وہیں جب لیڈی گاگا نے بلانڈ ہیئر اسٹائل، فَرلگے لانگ کوٹ اور غیر معمولی بلاک ہیلزلانگ بوٹ میں ریمپ کا رُخ کیا تو بہترین سنگر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بہترین ماڈل بھی ثابت کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.