تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:23

لاہور ادبی میلے کا انعقاد خوش آئند ہے، شرمیلا ٹیگور

جیو نیوز - لاہور.......لاہورکےمقامی ہوٹل میں 2روزہ لٹریری فیسٹیول کاآغازہوگیا۔بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نےادبی میلے کےانعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انتہائی سخت سیکیورٹی میں شروع ہونےوالےاس فیسٹیول میں مختلف ممالک سےتعلق رکھنےوالے ادیب،شاعر،لکھاری اور فنکار شرکت کر رہے ہیں۔

لاہورکےمقامی ہوٹل میں ہوا2روزہ لٹریری فیسٹیول کاآغاز،افتتاحی سیشن کی مہمان بنیں ماضی کی خوبروچنچل بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور،جن کی دلکشی کے حوالے سے 70سال سے زائد عمر میں بھی جواں شرمیلاٹیگور کی فنی زندگی پر ڈاکیو منٹری بھی دکھائی گئی۔

حمیدہارون نے کیا شرمیلاٹیگور سے ان کے فلمی سفر پر مکالمہ، شرمیلا نے بتایا کہ فلمی سفر کا آغاز 1959ءمیں 13 سال کی عمر میں کیا، 1970ء میں پہلے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا،جوائنٹ فیملی میں پرورش پائی جس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

شرمیلا ٹیگورلاہورآکربہت خوش ہیں،کہتی ہیں،ویک اینڈ خوبصورت ہوگیا،لاہوربہت پسند آیا،ہوٹل پہنچیں تو ہندی اولڈمیوزیک چل رہا تھا۔ ان کاکہناتھاکہ پاک،بھارت کلچرایک جیساہے،ایسے آئیڈیاز پر کام کیاجانا چاہئےکہ رویوں میں بھی تبدیلی آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.