تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:57

بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگورواہگہ کے راستے واپس چلی گئیں

جیو نیوز - لاہور…ممتازبھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے بعدواہگہ کے راستے واپس چلی گئیں شرمیلا ٹیگورفیسٹیول میں شرکت کےلیے پاکستان آئی تھیں۔

بھارتی اداکارہ لاہور میں پانچ روزہ قیام کے بعد وطن واپسی کیلیے سیکیورٹی اسکواڈ کےحصارمیں واہگہ بارڈر پہنچیں جہاں سے وطن واپس چلی گئیں ۔لاہور لٹریری فیسٹیول میں ایک نشست شرمیلا ٹیگور کے ساتھ مخصوص تھی،جس میں انہوں نےاپنے فلمی کئیریر پر روشنی ڈالی۔

شرمیلا ٹیگورنے رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

اتوار کےروزبھارتی اداکارہ کی واپسی تھی تاہم پولیس رپورٹ نہ ہونے پر انہیں واہگہ بارڈر پرروک لیاگیا،فیکس کےذریعے ان کی پولیس رپورٹ بھی آ گئی، تاہم شرمیلا نےبھارت واپسی ایک دن کیلیے مؤخر کردی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.