17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:57
سونم کپور کی فلم ’’نیرجا‘‘کا پہلے روز4کروڑ سے زائد کا بزنس
جیو نیوز - ممبئی......بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”نیرجا“ پہلے روز4اعشاریہ70کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
واضح رہے نیرجا درحقیقت1986ء میں بھارت کے اغواء ہونے والے طیارے میں 369مسافروں کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والی ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر فلمائی گئی تھی۔
نیرجا کے کو پروڈیوسر اتل کمار کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگ صرف مصالحہ فلمیں ہی نہیں بلکہ اچھے اسکرپٹس پر بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔
رام مدھاونی کی فلم نیرجا میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارت کے معروف تجارتی تجزیہ نگان ترن آدرش کی طرف سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں بہترین بزنس کرے گی۔