تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:44

برلن فلمی میلہ:’’فائر ایٹ سی‘‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا

جیو نیوز - برلن......برلن میں منعقدہ عالمی فلمی میلے میں یورپ میں تارکین وطن کے بحران پر بنائے جانے والی دستاویزی فلم’’فائر ایٹ سی‘‘ نے بہترین فلم کا’’گولڈن بیئر‘‘ ایوارڈ حاصل کر لیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اداکارہ میریل اسٹریپ فلمی میلے کی جیوری کی صدر تھیں جس میں فلمساز جیافرانکو روزی کی فلم’’فائر ایٹ سی‘‘ نے بہترین فلم کا’’گولڈن بیئر‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔فلم میں بحیرہ روم کے جزیرے لامپیدوسا میں تارکین وطن کی کرب ناک زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

عالمی فلمی میلے میں میا ہنسن لویا کو فلم’ ’تھنگز ٹو کم‘‘ پر بہترین ہدایتکار ،تیونس کی فلم ’’نحبک ہادی‘‘ میں بہترین اداکاری پر ماجد مستوری کو بہترین اداکار کا جبکہ ٹرینی ڈیرہم کو فلم ’’کولیٹیوے‘‘ میں کردار پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.