تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:33

ہالی وڈ کی سنسی خیز فلم" ڈیمولیشن "کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

جیو نیوز - نیو یارک......امریکی شہر نیو یارک میں ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی سنسنی خیزفلم "ڈیمولیشن "کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارجیک گیلن ہال، نومی واٹس ،کرس کوپر اور جوڈا لیوس نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

ایتکارجین مارک ویلی کی اس فلم کی کہانی خطرناک کار حادثے میں بیوی کی موت کے صدمے سے دوچار شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی زندگی کو نارمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا نظر آتاہے لیکن اپنی بیوی کو دل و دماغ سے نکالنے میں ناکام ہو جاتاہے۔زندگی کے اُتار چڑھاؤ اور دکھ سکھ کی کہانی پیش کرتی یہ فلم فاکس سرچ لائٹ پکچرز کے تحت8اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.