25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ہیری پوٹر دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر نمبر ون
اردو ٹائمز - ہیری پوٹر سیریز کی ساتویں فلم ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوزکو ریلیز ہوئے دوسرا ہفتہ ہے لیکن ابھی بھ باکس آفس پراس کا قبضہ برقرار ہے ۔ تاہم والٹ ڈزنی کی نئی کارٹون فلم ٹینگلڈ باکس آفس پر ہیری کو مات دے سکتی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز ریلیز سے اب تک سولہ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔جب کہ انٹرنیشنل باکس آفس کی باسٹھ مارکیٹس میں فلم کا سب سے بہترین بزنس فرانس میں رہا۔بین الاقوامی سطح پر دو ہفتے کے دوران فلم کا کل بزنس اکسٹھ کروڑ رہا۔تاہم شمال امریکی باکس آفس پر ہیری کے نمبرون کے تاج کو والٹ ڈزنی کی نئی انیمیٹڈ فلم ٹینگلڈسے خطرہ ہے۔ٹینگلڈ ریلیز کے صرف تین روز کے دوران چار کروڑ نوے لاکھ کا بزنس کیا ہے۔اگر یہ رفتار جاری رہی تو اگلے ہفتے یہ فلم ہیری کو باکس آفس پر چت کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔