25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ہیری پوٹر سیریز کے آخری حصے کی فلم بندی جاری
اردو ٹائمز - مشہور فلم ہیری پوٹرسیریز کا آخری حصہ فلمایا جارہا ہے۔ سیریز کی آخری فلم ہیری پوٹر اینڈی دی ڈیتھلی ہالوز دو حصوں میں ریلیز ہوگی۔ آخری حصہ تھری ڈی میں ریلیز ہوگا۔ فلم ہیری پوٹر اینڈی دی ڈیتھلی ہالوزکی شوٹنگ میں چودہ ماہ سے زیادہ عرصہ لگا ہے۔ اس کے بعد ہیری پوٹر کے تین مشہور کردار اپنے اپنے راستوں پر چل پڑینگے۔ ڈینیل ریڈ کلف بھوت پریت سے متعلق فلمدی وومن ان بلیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔روپرٹ گرنٹ اسکائی جمپنگ کے کھلاڑی ایڈی ایڈورڈز کی سوانح حیات پر مبنی دا ایگل میں کام کررہے ہیں۔ایمامائی ویک ودھ مارلن میں مارلن منرو کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ ہیری پوٹر اینڈی دی ڈیتھلی ہالوزکا پہلا حصہ برطانیہ اوردنیا کے مختلف حصوں میں انیس نومبر کو ریلیز ہوگا۔ آخری حصہ تھری ڈی میں ہوگا اور جولائی دوہزار گیارہ میں نمائش کے لیے پیش ہوگا۔