تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

اداکارہ ریما کی انتالیسویں سالگرہ

اردو ٹائمز - پاکستان فلم اندسٹری کی گولڈن گرل اداکارہ ریماخان آج اپنی انتالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ انیس سونوے میں فلم بلندی سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ریما اب تک دوسو سے اردو اور پنجابی زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکا۔ فلم انڈسٹری میں ان کی جوڑی شان اور معمر رانا کے ساتھ پسند کی گئی ۔ ان کی مشہور فلموں میں بلندی، نکی جئی ہاں اورکوئی تجھ ساکہاں شامل ہیں۔ریما خان نے ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں جھنڈے گارنے کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے اور2005میں فلم کوئی تجھ سا کہاں کی کامیاب ڈائریکشن کے بعد ریما آج کل اپنی فلم کتنی حسین ہے زندگی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ریما خان کو اب تک لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔ اداکارہ ریما پاکستان نیشنل بک فائونڈیشن کی ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.