25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
اسلام کی تعلیمات سب انسانو ں کیلئے ہیں ،شاہد کپور
اردو ٹائمز - بالی وڈ اسٹار شاہد کپور کا کہناہے کہ کوئی یقین کرے یا نہ کرے لیکن اسلام وہ واحد مذہب ہے جس میں کوئی مخفی راز نہیں بلکہ اس کی تعلیمات تما م انسانوں کے لئے ہیں ۔ بھارتی اداکار پنکج کپور اور نیلما عظیم کے بیٹے شاہد کپو ر جتنا ہندو مذہب پر یقین رکھتے ہیں اتنا ہی اسلام پر،ایک جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے شاہد کپور نے مزید کہا کہ اسلام اور قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے عربی زبان سے واقفیت کی شرط نہیں ،اسے کسی بھی زبان میں سمجھا جا سکتا ہے ،اور انہوں نے بھی قرآن کو سمجھنے کے لئے انگریزی زبان کا سہارا ہی لیا ہے۔شاہد کپور نے کہا کہ وہ سمجتے ہیں کہ اسلام ہی وہ واحد مذہبہے جس میں کوئی پوشیدہ راز نہیں ہے اور اسکی تعلیمات تما م انسانو ں کیلئے ہیں ۔