تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

میں فلم کی کوالٹی پر یقین رکھتی ہوں:زارا شیخ

اردو ٹائمز - اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ زیادہ فلموں میں کرنا میرا شیوہ نہیں' میں فلم کی کوالٹی پر یقین رکھتی ہوں چاہے مجھے کوئی فلم نہ ملے۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ ایک وقت میں کئی فلموں میں کام مجھ سے نہیں کیا جاتا کیونکہ زیادہ فلموں میں کام کرنے سے آپ کوئی بھی فلم اچھی نہیں بنا سکتے اس لئے میں ایک وقت میں صرف ایک ہی فلم میں کام کرتی ہوں اور اسی میں میری ساری محنت لگن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ میں پہلے فلم کی کوالٹی دیکھ کر فلم سائن کرتی ہوں اور ہمیشہ میں نے عمدہ اور معیاری فلمیں کی ہیں جس کی وجہ سے میرا نام آج فلمی حلقوں میں اچھے نام سے جانا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.