تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

میں ہٹلر نہیں بن سکتا:انوپم کھیر

اردو ٹائمز - بھارتی اداکار انوپم کھیر نے ایڈولف ہٹلر پر بننے والی بالی وڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے?

انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلم ’ڈیئر فرینڈ ہٹلر‘ میں جرمن آمر کا کردار نہیں نبھائیں گے?

اس فلم سے علیحدگی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بسا اوقات انسانی جذبات سنیما سے کہیں زیادہ اہم ہوتے ہیں‘?انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’چھبیس سال میں چار سو فلموں میں کام کرنے کے بعد مجھے بھی غلطی کرنے کا حق ہے‘?

انہوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’یہ منصوبہ میرے مداحوں میں جو منفی خیالات ابھار رہا ہے اس بنیاد پر میں اس سے الگ ہونا چاہتا ہوں کیونکہ میں اپنے مداحوں کے جذبات کا احترام کرتا ہوں‘?

فلم کے ہدایتکار کے مطابق انہوں نے فلم کا نام ’ڈیئر فرینڈ ہٹلر‘ اس لیے رکھا کیونکہ مہاتما گاندھی نے اپنے خطوط میں ہٹلر کو اسی طرح مخاطب کیا تھا?

بھارت میں بھارت سے باہر یہودی گروپ اس فلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور تاریخ دانوں نے بھی اس فلم کی مذمت کی ہے?

اس فلم پر تنقید اس وقت شروع ہوئی تھی جب فلم کے ہدایتکار راکیش رنجن کمار نے کہا تھا کہ یہ فلم بھارت کے لیے ہٹلر کے لگاؤ کا مظہر ہوگی? تاہم تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ ہٹلر بھارتیوں کا بالکل احترام نہیں کرتا تھا اور وہ انہیں نسلی طور پر کمتر سمجھتا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.