تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

منیشا کوئرالہ کی شادی ‘ اعلی حکومتی شخصیات کو دعوت

اردو ٹائمز - بالی وڈ کی شرمیلی اداکارہ اور نیپال کے پہلے منتخب وزیرا عظم کی پوتی منیشا کوئرالہ کی شادی کی تقریب بہت مختصر ہوگی تاہم اس میں اعلی حکومتی شخصیات کو مدعوکیا گیا ہے?41سالہ اداکارہ جو 18جون کو اپنے فیس بک فرینڈ 34سالہ سمرت دہل سے کٹھمنڈو کے لگژریGokarna Forest Resort میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہی ہیں ، نے صرف 150مہمانوں کو مدعو کیا ہے? شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ نیپالی صدر رام بارن یادیو، وزیراعظم مادھویوکمار، ماؤسٹ چیف پرچندااور دیگر سینئر سیاسی حکام کے ساتھ ساتھ سابق شاہ گیانندرا اور ان کی اہلیہ کومل شاہ بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ بالی وڈ سے سیاستدان اداکارہ گوندا کے علاوہ دیگر اداکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے? سمرت دہل جو حال ہی میں مائیکروبیالوجی میں امریکا سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرکے نیپال واپس لوٹے ہیں، کی منیشا کے ساتھ شادی کی تقریب تین روز تک جاری رہے گی?20جون کو کٹھمنڈو کے Hotel Soaltee Plaza میں ایک استقبالیہ دیا جائے گا جس کے لیے خلاف توقع 3ہزار دعوت نامے تقسیم کیے گئے ہیں?واضح رہے کہ اس سے قبل نیپال میں سابق آسٹریلوی سفیر Crispin Conroy اور سابق امریکی اسپیکر اور مصنفChristopher Dorris سے بھی منیشا کی منگنی ہوئی تھیں تاہم وہ شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.