تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

مائیکل جیکسن کی موت کے ذمہ دار، پروموشن کمپنی

اردو ٹائمز - آنجہانی مائیکل جیکسن کی والدہ نے ان کی موت کا ذمہ دار ان کے 'کم بیک' کانسرٹس کی پروموشن کمپنی کو ٹھیراتے ہونے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ کیتھرین جیکسن کے مطابق پچاس سالہ مائیکل جیکسن کی موت کی ذمہ دار اے ای جی نامی کانسرٹ پروموشن کمپنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی لاپرواہی کے باعث مائیکل جیکسن کی موت کے وقت ان کی رہائش گاہ پر لائیف سیونگ ایکویپمنٹ موجود نہ تھی، اور اسی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ واضح رہے کہ موت کے وقت مائیکل جیکسن THIS IS IT نامی کانسرٹ ٹور کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.