25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
راحت فتح علی اور اے آر رحمان کا ملاپ
اردو ٹائمز - اپنی منفرد آواز اور اندا ز کی بد ولت با لی ووڈ میں چھا جا نے والے پاکستا نی گلو کار راحت فتح علی خان اب آ سکر ایورڈ یا فتہ مو سیقار اے آ ر رحمان کے سا تھ کا م کریں گے ۔ را حت فتح علی خان مشہور با لی ووڈ ہدا یتکار امتیا ز علی کی آ نے والی فلم راک اسٹار میںاے آ ر رحمان کی تخلیق کردہ موسیقی پر اپنی آو ا زکا جا دو جگا ئیں گے ۔ اس فلم میں ہیر وئن کا کر دار بھی ایک پا کستا نی نژ اد ما ڈل نر گس فخری ادا کر رہی ہیں جبکہ رنبیر کپور ان کے مقابل ہیر و کا کر دا ر نبھا ئیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نصر ت فتح علی خان اور شیرا ز او پل بھی اے آر رحما ن کے ساتھ کا م کر چکے ہیں ۔