25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
راحت فتح علی کو حراست میں لے لیاگیا
اردو ٹائمز - معروف پاکستانی گلوکار ، راحت فتح علی خان ، کو وطن واپسی پر نئی دلی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ۔ بھارتی حکام راحت فتح علی خان سے ایک لاکھ ڈالر رقم ملنے پر پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔ راحت فتح علی کو پی آئی اے کی پرواز، پی کے 430 سے کراچی آنا تھا ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں دلی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی نجی کمپنی کے عہدیدار کی جانب سے رقم فراہم کی گئی لیکن انہیں اس قانون کا علم نہیں تھا کہ رقم کے بارے میں پہلے سے کسٹمز حکام کو بتانا ضروری ہوتا ہے ۔ اطلاعت کے مطابق راحت کے پاس 24ہزار ڈالر جبکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والے دوافراد سے 50ہزار ڈالر ملے ہیں۔ دلی ایئرپورٹ پر بھارتی کسٹمز نے پوچھ گچھ کیلئے ریونیو حکام کو طلب کرلیا ہے جو پاکستانی گلوکار سے تفتیش کررہے ہیں ۔