25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
راحت فتح علی سے 10گھنٹے تک پوچھ گچھ
اردو ٹائمز - پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے چار ساتھیوں سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے دس گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ افسران کا کہنا ہے کہ معاملہ آسانی سے حل ہونے والا نہیں ہے۔ راحت فتح علی خان کی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئیں اور انھیں دہلی میں دس گھنٹے تک ڈائریکٹریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس اور انکم ٹیکس آفیسرز کے سوالات کے جوابات دینے پڑے۔ تفتیشی افسران اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر اتنی بڑی رقم راحت کیوں لے کر جانا چاہتے تھے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے ذرائع نے بتایا کہ راحت فتح علی خان، انکے مینجر معرورف، چتریش شری وستاوی اور فارن ایکسچینچ فرم کے دو ملازمین سے رقم کی آمدن کے ذرائع کے بارے میں پوچھ گچھ کی جو راحت فتح علی کے سامان اور پرس سے ممبئی ائیرپورٹ پربرآمد ہوئی تھی۔