تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی حالت تشویشناک

اردو ٹائمز - شہنشاہ غزل مہدی حسن کی حالت تشویشناک ہونے پرنجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مہدی حسن کےاہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ گزشتہ تین روز سے بے ہوش ہیں۔ مہدی حسن کے بیٹے عارف مہدی کے مطابق انہیں ہفتے کے روز کراچی کے نجی ہسپتال میں چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے داخل کیا گیا، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، ڈاکٹرزنے مہدی حسن کو دو روزقبل اسپیشل کئیریونٹ میں منتقل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.