تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

راحت فتح کے ایک گانے کا معاوضہ پندرہ لاکھ روپے

اردو ٹائمز - نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فلموں کیلئے بلامعاوضہ جذبہ خیر سگالی کے طور پر گانے گاتے ہیں تاہم انٹیلی جنس ریونیو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ راحت فتح علی خان کو ایک گانے کے بدلے پندرہ لاکھ روپے معاوضہ ملتا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انٹیلی جنس ریونیو کے حکام نے بھارت میں راحت فتح علی خان کے منیجر چتریش سری واستو کے گھر اور ان کے دفتر کی تلاشی لی ہے جہاں راحت فتح علی خان اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدوں کی دستاویزات ملی ہیں۔ ان دستاویزات کے مطابق پاکستانی گلوکار بھارتی فلموں میں مفت گانے گاتے ہیں حکام کو تلاشی کے دوران پچاس لاکھ اورپانچ ہزار ڈالر بھی ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکام کا دعویٰ ہے کہ راحت فتح علی خان کو ایک گانے کے بدلے پندرہ لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا اور ٹیکس سے بچنے کیلئے ان معاہدوں کو خفیہ رکھا جارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.