25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
وینا ملک ''بگ باس'' میں شرکت کیلئے بھارت روانہ
اردو ٹائمز - پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک دنیا کے دوسرے بڑے ریئلٹی شو ''بگ باس'' میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ سوموار کے روز کراچی سے بھارت کیلئے روانہ ہوئیں جہاں انہیں ''بگ باس ''کی انتظامیہ نے رسیو کیا۔ مذکورہ شو 3اکتوبر2010 سے شروع ہو گا جو تین ماہ تک چلے گا' جس کے میزبان بالی وڈ کے معروف سٹار سلمان خان ہیں۔ اس شو میں شرکت کیلئے دنیا بھر کی مشہورترین 14شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ وینا ملک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جسے اس پروگرام کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وینا ملک کے بگ باس کے ساتھ ہونے والے کنٹریکٹ میں انہیں اس شو میں کام کرنے کا دو کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا جبکہ اس پروگرام کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں بگ برادرز کے بعد بگ باس کو پسند کیا جاتا ہے۔