25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
وینا ملک کیخلاف درخواست دائر
اردو ٹائمز - اداکارہ وینا ملک کے خلاف لاہور کی مقامی عدالت میں مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ جس پر عدالت نے چوبیس جنوری کو ایس ایچ او سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ وینا ملک کیخلاف درخواست مقامی شہری میاں محمد اقبال کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ وینا ملک نے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے کردار سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا، جس سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی۔ لہذا عدالت وینا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ عالت نے ابتدائی سماعت میں تھانہ شالیمار کے ایس ایچ اوسے چوبیس جنوری کو تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔