25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
نئی ہیری پوٹر فلم نے ریکارڈ توڑ دیئے
اردو ٹائمز - ہیری پوٹر سیریز کی نئی فلم پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز پارٹ ون نے برطانیہ میں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں ۔ وارنر برادر ز کے مطابق فلم نے جمعے کو پانچ اعشاریہ نو ملین پاونڈ جبکہ ہفتے کو چھ اعشاریہ چھ ملین پونڈ کا بزنس کیا۔ اس فلم نے اب تک مختلف فلموں کے بعد قائم ہونے والے تین ریکارڈ یعنی جمعہ کو سب سے زیادہ بزنس ہفتہ کو سب سے زیادہ بزنس اور کسی ایک دن میں سب سے زیادہ بزنس پہلے ہی توڈ دیئے ہیں۔