تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:1

مثبت ڈوپ ٹیسٹ،ایتھنزاولمپکس کے4ایتھلیٹس کےمیڈلزواپس

اے آر وائی - آئی اوسی نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق پرایتھنز اولمپک دوہزار چار کے چار ایتھیلٹس سے انکے میڈلز واپس لے لئے۔



انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق چار ایتھلیٹس کے کولڈ اسٹور میں رکھے یورین سمپلز سے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی ایک مرتبہ پھر تصدیق ہو گئی جس کے بعد ان ایتھلیٹس کی میڈلز واپس لئے جارہے ہیں۔



جن ایتھلیٹس کے میڈلز واپس لئے گئے ہیں ان میں یوکرین کے شاٹ پٹ گولڈمیڈلسٹ یوری بیلونوگ شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں بیلاروس کے ایوان سیکھان نے ہیمر تھرو میں سلور میڈل جیتاتھا۔ روس کی سویٹلاناکریوالووا اور بیلاروس کی ارینایاچنکو شامل ہیں جنہوں نے برانز میڈلز جیتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.