تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:21

نیشنل ٹی20: لائنز، اسٹالینز، اسٹیگز اور وولفز سیمی فائنل میں

اے آر وائی - قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز، سیالکوٹ اسٹالیئنز، بہاولپور اسٹیگز اور فیصل آباد وولفز نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چھٹے روز ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور، فیصل آباد اور اسلام آباد کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ فیصل آباد وولفز نے کراچی ڈولفنز کو دو وکٹ سے شکست دی۔ مصباح الحق نے باہتر رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔



سیالکوٹ اسٹالینز نے ایبٹ آباد فالکز کو چونتیس رنز سے ہرایا۔ حارث سہیل نے باسٹھ رنز اسکور کئے۔ ملتان ٹائیگرز نے کراچی زیبراز کو سات رنز سے، راولپنڈی ریمز نے لاہور ایگلز کو آٹھ وکٹ سے، بہاولپور اسٹیگز نے حیدرآباد ہاکس کو گیارہ رنز سے اور اسلام آباد لیپرڈز نے کوئٹہ بیئرز کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.