6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:30
نیشنل گیمز شیڈول کے مطابق ہوں گے، ادریس حیدر خواجہ
اے آر وائی - بتیس ویں قومی کھیلوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ادریس حیدر خواجہ کا کہنا ہے کہ گیمز بائیس سے اٹھائیس دسمبر تک مقررہ وقت پر ہوں گے۔
پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادریس حیدر خواجہ نے کہا کہ نیشنل گیمز کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مہمان ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کھیلوں کو کامیاب بنانے کے لیے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔