6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:39
گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پی آئی اے نے نیشنل بینک کو ہرادیا
اے آر وائی - گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پی آئی اے نے نیشنل بینک کوشکست دی جبکہ کسٹمز اور آرمی کے درمیان میچ برابر رہا ۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان آرمی اور کسٹمز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔
دوسرے میچ میں پی آئی اے نے نیشنل بینک کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دی ۔ پی آئی اے کی طرف سے عنایت اللہ اورعماد شکیل نے گول اسکور کئے ۔نیشنل بینک کی طرف سے واحد گول میچ کے اکیس ویں منٹ میں اسکور کیا گیا۔