7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:42
اگلا خواب پروفیشنل سرکٹ کھیلنا ہے، محمد آصف
اے آر وائی - عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد میرا اگلا خواب پروفیشنل سرکٹ کھیلنا ہے۔ اس کے لئے حکومت میری سرپرستی کرے۔فیصل آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو محمد آصف کا کہنا تھا وہ صرف پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں لیکن محدود وسائل میرے کھیل کو مزید نکھارنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو بار عالمی چیمپئن بنانے والے اسنوکر کی ڈیپارٹمنٹ سطح پر سرپرستی ہونی چاہئے۔ حکومتی سرپرستی ملنے پر بیرون ملک کوچز سے سیکھ کر پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دوں گا اور فیصل آباد میں مجوزہ اسنوکر اکیڈمی کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کروں گا تاکہ نوجوان ٹیلنٹ مستقبل میں بھی ورلڈ کپ جیت کر لائے۔۔