تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:21

پی سی بی وفدبھارت میں سیکورٹی انتظامات سے مطمئن

اے آر وائی - پی سی بی کے وفد نے پاکستان ٹیم کے دورے کے لئے نئی دہلی کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی رہائش اور سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان ظاہر کیاہے۔ پاکستان ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کیلئے بائیس دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔پی سی بی کا چار رکنی وفد ان دنوں بھارت کا دورہ کررہاہے۔



پاکستانی وفد نے نئی دہلی میں ہوٹلز اور میچ وینیو کا دورہ کیا۔ وفد کے جائزہ ٹور کے دوران آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ روی سوانی بھی ان کے ساتھ تھے۔پاکستان ٹیم کے دورے میں پلیئرز اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ مشکوک افراد کو ان سے دور رکھنا بھی ہے۔



پی سی بی وفد کو بتایاگیاکہ کھلاڑیوں کیلئے ہوٹل کا پورا فلور مختص ہوگا۔پی سی بی کے میڈیا منیجر ندیم سرور کا کہنا ہے کہ بھارت سیریز کا میزبان ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.