تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 4:59

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا خواب چکنا چور

اے آر وائی - ہاکی چیمئینز ٹرافی کا خواب چکنا چور، قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ سیمی فائنل میں ہالینڈ نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔



پاکستان گروپ میچز میں ہالینڈاوردفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہارگیا تھا۔کوارٹرفائنل میں قومی ہاکی ٹیم نے اولمپک چیمپئن جرمنی کوزیرکیا۔ہالینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں۔



ہالینڈ نے گروپ میں بیلجیئم کو شکست دی۔ آسٹریلیا سے ان کا میچ برابررہا۔ کوارٹر فائنل میں ڈچ ٹیم نے نیوزی لینڈ پر فتح پائی۔ڈچ ٹیم نے پہلے گروپ میچ میں پاکستان کو تین صفر سے ہرایاتھا۔



ہالینڈ کی ٹیم آٹھ اورپاکستان تین مرتبہ چیمپئنزٹرافی ہاکی کے چیمپئن بن چکے ہیں۔ پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیمیں چونتیسویں بار آمنے سامنے ہیں۔ ان مقابلوں میں ہالینڈ بیس اور قومی ٹیم سات بار فاتح رہی تھی جبکہ چھ میچز ڈراہوئے تھے۔ پاکستان کو ہالینڈ کے ہاتھوں سب سے بری شکست دوکے مقابلے میں نوگول سے ہوئی تھی جبکہ پاکستان کاہالینڈ کے خلاف بڑا اسکور پانچ تین ہے۔



پاکستان ٹیم نے آٹھ سال بعد سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ عالمی نمبرایک جرمنی پر فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔سیمی فائنل میں بھی فتح کے جذبے سے کھیلیں گے اور کوشش کریں گے کہ گول کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھایا جائے.

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.