8 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:2
قومی ہاکی ٹیم کی چیمپینز ٹرافی مقابلوں میں اب تک کی کارکردگی
اے آر وائی - پہلاچیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ انیس سواٹھہتر میں پاکستان کی تجویز پر لاہور میں منعقد ہوا۔فائنل میں آسٹریلیاکوشکست دیکرپاکستان پہلا’ چیمپئنز کا چیمپئن‘ بن گیا۔انیس سواسی میں کراچی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان بنا۔ پاکستان فائنل میں جرمنی کوہراکراعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
قومی ہاکی ٹیم نے آخری بار انیس سوچورانوے میں چیمپئنزٹرافی جیتی۔مجموعی طور پرگرین شرٹ ٹیم نے تین مرتبہ چیمپئنزٹرافی اپنے نام کی اورچھ مرتبہ رنرز اپ رہی۔پاکستان ٹیم انیس سواٹھانوے کے بعد فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا۔
پاکستان ٹیم نے چھ بارٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور سات مرتبہ چوتھے نمبرپررہی۔دوہزاردو سے چار تک مسلسل تین سال قومی ہاکی بھارت کوہراکر تیسرے نمبر پر آئی لیکن اس کے بعد آٹھ سال بعد پاکستان نے سیمی فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیاہے۔